4 لوک سبھااور10 اسمبلی سیٹوں کےضمنی الیکشن کااعلان

اہم پیغام سب کو معلوم ہونا چاہیےدیکھیں اور شیر کریں!

کیرانہ سمیت 4 لوک سبھا اور10اسمبلی سیٹوں کے ضمنی الیکشن کا اعلان، 28 مئی کو ووٹنگ
الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے کیرانہ لوک سبھا الیکشن اور بجنور کی نور پور اسمبلی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں جگہوں پر 28 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ وہیں 31 مئی کو الیکشن کے نتائج آئیں گے۔
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے کیرانہ لوک سبھا الیکشن اور بجنور کی نور پور اسمبلی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں جگہوں پر 28 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ وہیں 31 مئی کو الیکشن کے نتائج آئیں گے۔الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے ساتھ ہی مہاراشٹر کی بھنڈارا گونڈیا اور پل گھر لوک سبھا، ناگا لینڈ کی ناگالینڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب کرانے کا بھی اعلان کیاہے۔ وہیں نور پور اسمبلی حلقہ کے علاوہ بہار کی جوکی ہاٹ، جھارکھنڈ کی گومیا، سلّی، کیرل کی چنگنور، مہاراشٹر کی پالس کادیوگائوں، میگھالیہ کی انپاتی، پنجاب کی شاہ کوٹ، اتراکھنڈ کی تھرالی اور مغربی بنگال کی مہیش تلا اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات بھی ساتھ ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ان سبھی سیٹوں پر نامزدگی کی آخری تاریخ 10 مئی ہوگی۔ وہیں 11 مئی تک نامزدگی کی جانچ کی جائے گی۔ امیدوار اپنی نامزدگی 14 مئی تک واپس لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد پیر 28 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور 31 مئی کو گنتی ہوگی۔

دراصل کیرانہ سے بی جے پی ممبرپارلیمنٹ حکم سنگھ اور ممبراسمبلی لوکیندر سنگھ کی موت ہوگئی تھی، جس کے سبب یہ دونوں سیٹیں خالی ہوئی ہیں۔ گورکھپور اور پھولپور لوک سبھا الیکشن میں ہار کے بعد بی جے پی یہاں اپنی دونوں سیٹوں پر شبینہ بچانے کی جدوجہد کررہی ہے۔وہیں سماجوادی پارٹی نے بھی ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے۔ وہ الگ بات ہے کہ اس ضمنی الیکشن میں سماجوادی کو گورکھپور اور پھولپور کی طرح بی ایس پی کا ساتھ نہیں مل رہا ہے۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے حال ہی میں واضح کیا ہے کہ اس الیکشن میں پارٹی نہ تو حصہ لے گی اور نہ ہی کسی کو حمایت دے گی

3 تبصرے “4 لوک سبھااور10 اسمبلی سیٹوں کےضمنی الیکشن کااعلان

  1. توحید عالم فیضی دہلی نے کہا:

    جوکی ہاٹ میں الیکشن کب ہو رہا ہے

    1. سمیہ کلثوم پٹنہ نے کہا:

      سارےجگہوں پر 28 مئی کو ہی الیکشن کا اعلان کیا گیا ہے

  2. توحید عالم فیضی دہلی نے کہا:

    شکریہ
    سمیہ کلثوم صاحبہ

تبصرے بند ہیں