ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

اہم پیغام سب کو معلوم ہونا چاہیےدیکھیں اور شیر کریں!

سعودی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سعودی عرب میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد سعودی عرب میں یکم رمضان المبارک 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگی۔

قبل ازیں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے عوام اور رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاند نظر آنے کی شہادت کو سپریم کورٹ میں درج کرایا جائے چنانچہ شہادتوں کی جانچ پڑتال کے بعد چاند سے متعلق اعلان کیا گیا ہے۔

اسی ضمن میں سعودی عرب کے فلکیاتی ادارے کا کہنا تھا کہ سائنسی شواہد کی بناء پر آج چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے آج کے چاند کی عمر اتنی زیادہ نہیں ہوگی کہ وہ دیکھا جاسکے، اس لیے سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات نے رواں برس دنیا بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں