ہمارے بارے میں

اہم پیغام سب کو معلوم ہونا چاہیےدیکھیں اور شیر کریں!

خیالات ڈاٹ کام کا باقاعدہ آغاز 8/اگست 2017ء میں ہوا۔ خیالات ڈاٹ کام سے قبل یہ سائٹ ’’لفظ بولتے ہیں‘‘ کے نام سے مشہور تھی، جسکا آغاز 2011 میں ہوا تھا ۔ لیکن قارئین کی فرمائش پر اور اس کی مکمل کامیابی اور شہرت کے بعد’’خیالات ڈاٹ کام‘‘ کو تخلیق کیا گیا۔
آغاز میں خیالات ڈاٹ کام پر 8 سیکشن تھے، اور یہ سادہ طریقے سے اپ ڈیٹ ہوتی تھی۔ اس میں کسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا تھا، سادہ Html صفحات کے ساتھ اس سائٹ کو تقریباً 6 سال چلایا جاتا رہا۔

’’ خیالات ڈاٹ کام ‘‘ کے خالق جناب عبیدالرحمان عقیل ندوی ہیں، جنہوں نے انتہائی محنت اور جدت سے اس سائٹ کو بنایا اور کامیابی سے چلایا۔ عبیدالرحمان عقیل ندوی اس وقت خیالات ڈاٹ کام کے مدیر اعلٰی ہیں۔ خیالات ڈاٹ کام اس وقت دنیا کی سب سے اہم ترین ویب سائٹ میں سے ہے، اور انٹرنیٹ پر اُردو کی پہچان ہے۔ اُردو زبان کی ترویج و ترقی میں خیالات ڈاٹ کام کا اہم کردار ہے، دنیا بھر سے روزانہ اردو پڑھنے والے خیالات ڈاٹ کام کو استعمال کرتے ہیں۔ خیالات ڈاٹ کام کو اُردو ادب اور حالات حاضرہ تجزیے و تبصرے میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے، اور انٹرنیٹ پر سب سے بڑی آزاد اردو ویب سائٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ خیالات ڈاٹ کام نے روز اول سے اپنے مضامین و نگارشات، کالمز اور تجزیوں و تبصروں کے ذریعے ہمیشہ سچ کی ترویج کی ہے۔ بغیر کسی ریاستی اور سیاسی دباؤ کے اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ دیگر اردو ویب سائٹ کی آن لائن موجودگی کے باوجود ’’خیالات ڈاٹ کام‘‘ ہندوستانی ویب سائٹ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، اور بین الاقوامی انٹرنیٹ اردو ویب سائٹ میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔
خیالات ڈاٹ کام کو ہر ممکن دبانے کی بیش بہا کوششیں کی گئیں، کبھی ہمارے سروز کو ’’ہیک‘‘ کیا گیا اور کبھی نام نہاد لوگوں کے ذریعے اس سائٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن قارئین کی بیش بہا محبت اور خلوص کی بدولت خیالات ڈاٹ کام نے اپنا ارتقائی سفر کامیابی اور بہادری کے ساتھ جاری رکھا۔
اردو ادب کی ترویج اور ترقی میں خیالات ڈاٹ کام کا کردار انتہائی اہم ہے، خیالات ڈاٹ کام نے روز اول سے پرانے قلم کاروں کے ساتھ نئے لکھاریوں کو برابر پلیٹ فارم مہیا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور بغیر کسی تفریق کے معیاری ادب کو شائع کیا ہے۔ جس سے ہزاروں نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، اور اردو ادب کو نئے اور معیاری ادباء اور شعراء میسر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ معیاری ادب پڑھنے والوں کو بھی تسکین میسر ہوئی ہے۔ خیالات ڈاٹ کام انتظامیہ اردو کی خدمت اور ترویج میں دن رات مصروف ہے۔ اگر آپ خیالات ڈاٹ کام پر کسی خامی کو دیکھیں تو ہمیں ضرور اطلاع دیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس خامی کو دور کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ آپ کی قیمتی رائے اور تجاویز خیالات ڈاٹ کام کو بہتر سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہمیں اپنی آراء اور تجاویز سے ضرور آگاہ کیجئے۔