کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ایک نظر

اہم پیغام سب کو معلوم ہونا چاہیےدیکھیں اور شیر کریں!

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے اب تک کے نتائج : کانگریس 78بی جے پی 104اور جے ڈی ایس ٹہری 38پر: کانگریس کے ساتھ حکومت بنانے جے ڈی ایس تیار:کمار سوامی نے دکھائی ہر جھنڈی ریاستِ کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے منظر عام پر آنے کے بعد حکومت کون بنائیں گے، یہ بڑا پیچید ہ مسئلہ بن گیا ہے۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات نتائج : کانگریس 78بی جے پی 104اور جے ڈی ایس ٹہری 38پر: کیا کانگریس کمار سوامی کو وزیرِ اعلیٰ کا آفر پیش کرے گی؟کچھ سیٹوں کے نتائج آنا باقی ۔۔ جے ڈی ایس کے ساتھ بات کرنے کانگریس کے غلام نبی آزاد پہنچے بنگلور: شام تک ہوسکتاہے فیصلہ: مگر کیا کمار سوامی کانگریس کے ساتھ جانے کے لئے ہوں گے تیار؟؟دیوے گوڈا اگر مان بھی گئے تو کمارسوامی کے فیصلہ کے سلسلہ میں مختلف قسم کے امکانات پیش کئے جارہے ہیں،

مگر سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا بی جے پی آپریشن کمل کے ساتھ حکومت بنانے کے لئے مزید 8اراکین اسمبلی پر سیاست چلائے گی؟ کیوں کہ گذشتہ کئی ریاستوں میں آپریشن کمل کا اثر دیکھا گیا ہے۔ کیا کانگریس سے جے ڈی ایس کو دور رکھنے کے لئے بی جے پی وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ کمار سوامی کو پیش کرے گی؟ اگر کیا تو پھر کمار سوامی کس کے ساتھ جائیں گے، مگر یہ بھی سوال ہے کہ 104سیٹیں حاصل کرنے کے باوجود حکومت کے لئے بی جے پی جے ڈی ایس کے سامنے اس قدر جھک جائے گی، کانگریس اس لئے اس طرح کا فیصلہ لے گی کیوں کہ اس کو ریاست میں اپناوقار بچانے کے لئے جے ڈی ایس کے ہر فیصلہ کو قبول کرے گی۔