شیخ الہند چوک ترکیلی سے قافلہ پٹنہ

شیخ الہند چوک ترکیلی سے قافلہ پٹنہ روانہ جمعیت علمائے ارریہ کے زیر اہتمام شیخ الہند چوک ترکیلی ضلع ارریہ سے دین بچائو دیش بچائو کانفرنس پٹنہ کے لئے پہلا قافلہ جبکہ دوسرا قافلہ جمعیت علمائے فاربس گنج کی طرف سے،تیسرا قافلہ جمعیت علمائے جوکی ہاٹ کی طرف سے

چوتھا،پانچواں،چھٹا،ساتواں،آٹھواں اور نواں جمعیت علمائے رانی گنج، نرپت گنج، بھرگاما، سکٹی، کرساکاںٹا، پلاسی اور دیگر قافلے ارریہ کے مختلف علاقوں سے روانہ ہوچکے ہیں یا پابہ رکاب ہیں۔

جبکہ ضلع ارریہ کے ہر بلاک،ہر پنچایت اور ہر بستی اور قریہ سے ہزاروں کی تعداد میں بسیں اورچارچکوں سے فرزندان توحید اور محبان ملک و ملت جوق در جوق سوئے پٹنہ برائے شرکت کانفرنس رواں دواں ہیں ۔
بحمد اللہ علالت کے باوجود رب العزت کے فضل کے سہارے بندہ عاجز محمد اطھر القاسمی(جنرل سیکریٹری جمعیت علمائےارریہ)بھی اپنی بستی کے قافلے کے ساتھ شریک سفر ہے!

اللہ رب العزت کانفرنس میں شرکت کے لئے جملہ عازمین سفر کو اپنا حفظ و امان عطا فرمائے اور اجلاس عام کو تاریخ ساز بنائے اور جملہ رضاکاران کی مساعی جمیلہ کو بےحد قبول فرمائے!

محمد اطہر القاسمی

اپنا تبصرہ بھیجیں