سیوان میں ڈاکٹر اختر حسین کے مالی تعاون سے غریبوں میں عید کےکپڑے بانٹے گئے

اہم پیغام سب کو معلوم ہونا چاہیےدیکھیں اور شیر کریں!

محمد صدرعالم نعمانی
سیوان کے باشندہ اور دبئ میں مقیم مشہور ومعروف سماجی کارکن ڈاکٹر اختر حسین کے مالی تعاون سے دلت مسلم سماج کے بینر تلے سیوان ضلع کے سوبھن قصبہ ,ملت کالج, اور غالب کالج, کےنزدیک بسے ہوئے انتہائ غریب وپسماندہ سیکڑوں مسلمانوں کے درمیان عید کا کپڑا ودیگر سامان تقسیم کیاگیا ڈاکٹر اختر حسین نےدلت مسلم سماج کے کنویر ڈاکٹر ایوب راعین کے ذریعے انتہائ غریب وپسماندہ مسلمانوں کی ایک فہرست تیار کروائ ہے ,اس فہرست میں کئ گاؤں اورٹولے محلے شامل ہیں ,ان انتہائ غریب اور پسماندہ مسلمانوں تک عید کےکپڑے ودیگر سامان پہونچانے کیلئے ایک ٹیم بنائ گئ ہے جوان تک عید کے کپڑے
ودیگر سامان پہونچا سکے , عید کاسامان غریبوں کے درمیان پہونچانے کا یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہےگا, عید کاسامان غریبوں تک پہونچانے والوں میں دلت مسلم سماج سیوان کے کنوینر ڈاکٹر ایوب راعین ,طارق اقبال ,محمد غفران ,عتیق الرحمان ,محمد کیف ,احتشام الحق,صغیر احمد ,شکیل احمد ڈاکٹر شمس الضحی,بدرالدین, محمد نزیر وغیرہ پیش پیش ہیں,

اپنا تبصرہ بھیجیں