رمضان المبارک کا با برکت و سعید مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے

اہم پیغام سب کو معلوم ہونا چاہیےدیکھیں اور شیر کریں!

رحمت اللہ رحمانی
جس کا ایک ایک لمحہ برکت و سعادت سے معمور ہے اور جس کی ایک ایک گھڑی رحمت و بخشش کا خزینہ ہے . یوں تو سارے ماہ و سال اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی عبادت کےلئے ہیں لیکن رب تعالی نے رمضان کی کچھ الگ خصوصیات رکھی ہیں .. عبادات اور نیکیوں جو مقام و مرتبہ رمضان میں ہے وہ اور مہینوں میں نہیں ہے . یہ مہینہ اس لئے ہے تاکہ جو لوگ گیارہ مہینے غفلت کی نیند سو رہے تھے وہ اب بیدار ہوجائیں . جنہوں نے گیارہ مہینے اپنے نفس اور پیٹ کی پوجا کی وہ اب نفس پرستی اور پیٹ پوجا کو چھوڑ کر اپنے عظیم و برتر رب کے حضور اطاعت و فرماں برداری کے ساتھ سجدہ ریز ہوجائیں .
رمضان المبارک صرف اور صرف عبادت کا مہینہ ہے روزے ، صدقہ و خیرات ، قیام اللیل ، تلاوت قرآن ، توبہ و استغفار .. ان اعمال کو اپنا معمول بنالیں . رمضان ہمارے لئے یہی پیغام لےکر آیا ہے . پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم یوں تو پورے ماہ و سال رب کی عبادت و بندگی میں بسر کرتے تھے مگر رمضان میں اس کی رفتار معمول سے کہیں زیادہ بڑھ جاتی تھی .. مسلمانان عالم کو چاہئے کہ اس مبارک مہینہ کو عبادت کےلئے خاص کرلیں اپنی پوری توجہ صرف عبادات پہ مرکوز رکھیں اور دل کی سچائی و روح کی پاکیزگی کے ساتھ اپنے شفیق و مہربان رب کے آگے جھک جائیں اور گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور اپنی لاچاری و بے بسی کا اظہار کریں شاید اس سے ہمارے گناہوں کی سیاہی دھل جائے . اور ہمارا بلند و برتر رب ہم سے راضی ہوکر ہم کو مصائب و مشکلات سے نجات دے دے اور ہم کو ہمارا کھویا مقام واپس کردے .. و صلي الله علي رسولنا الحبيب و بارك و سلم ..