دین بچاؤ دیش بچاؤ ہونے والے کانفرنس میں نظم ونسق کو بر قرار رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ مستعد

رپورٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔نور السلام ندوی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پٹنہ*

دین بچاوُ دیش بچاوُ کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کرانے اور کانفرنس کے دن نظم ونسق کو چست درست رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ پٹنہ پوری طرح مستعد اور تیار ہے۔کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو کسی طرح کی دشواری اور پریشانی نہ ہو اس کے لئے سرکاری سطح پر ضلع انتظامیہ اور پولس افسران نے ہر ممکن تعاون کا یقین دہانی کرایا ہے۔افسران اور پولس رضاکاروں کے تعاون اور مدد سے ہر ضرورت پوری کی جائے گی ان خیالات کا اظہار آنند کشور زونل کمشنر پٹنہ نے آج مقامی حج بھون پٹنہ میں کیا۔

وہ امارت شرعیہ کی طرف سے جح بھون میں منعقدہ رضاکاروں کے تربیتی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پندرہ تاریخ کو گاندھی میدان میں ہونے والی کانفرنس میں انتظامیہ آپ کےساتھ رہے گی۔اس پرووگرام کے انتظامات کے سلسلے میں امارت شرعیہ کے ذمہ داروں سے میٹنگ ہوچکی ہے۔وزیر اعلی کو تمام احوال سے واقف کرا دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنی سطح پر تمام پہلوں کا جائزہ لے کر انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ انتظام وانصرام اور نظم ونسق میں کسی طرح کی کمی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس صرف آپ لوگوں کا نہیں ہے بلکہ ہم لوگوں کا بھی ہے ۔ہم سب مل کر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔جو بھی مسئلہ ہو وہ ہم سے کہیں ہم اسے دور کریں گے۔اس دن سرکاری تنتر افواہ پھیلانے والوں پر خاص نظر رکھے گی انہوں نے انتظامی سطح پر پیش آنے والی دشواریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ ان ساری چیزوں کا وقت سے پہلے انتظام کر لیا جائے گا۔سیٹی ایس پی منو مہاراج نے رضاکاروں کو بتایا کہ اس کانفرنس میں ہم لوگ بھی شریک ہیں اور ہمیں جو ذمہ داری دی گئ ہے اسے بحسن وخوبی نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بڑے پروگرام میں دو چیزوں کا اہم رول ہوتا ہے۔ایک کراوُڈ منجمینٹ اور دوسرا ٹریفک سسٹم ۔اگر ٹریفک سسٹم درست رہے تو پورا سسٹم درست رہے گا اس کے لئے بھی ہماری پوری تیاری رہے گی۔

اے ڈی ایم پٹنہ نے نظم ونسق اور کانفرنس کے کے دن گاندھی میدان میں ہونے والی تیاریوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو ہم نے ایک چیلنج کے طور پر لیا ہے۔گاندھی میدان کی پوری روپ ریکھا تیار کر لی گئ ہے۔پانی۔میڈیکل اور ٹوائلٹ کا بھی بندبست کیا جا رہا ہے۔گاڑیوں کی آمد ورفت کا چارٹ بھی مہیا کرا دیا گیا ہے ۔پٹنہ کے ڈی ایم کمار روی نے کہا کہ رضاکاروں کے ساتھ حج کے دوران گیا میں کام کرنے کا تجربہ میرا بہت بہتر رہا ہے۔رضاکار سلیقے سے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔آپ کے تعاون سے یہ پروگرام بھی بحسن وخوبی انجام پائے گا۔انہوں نے اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں رضاکاروں کو کام کے طریقے بتائے اور ضروری ٹپس دیئے۔عامر سبحانی ہوم سکریڑی نے کہا کہ رضاکار اس دن صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔صبر وتحمل کانفرنس کی کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے رضاکاروں سے کہا کہ حج میں جس جذبہ سے کام کرتے ہیں اسی جذبہ کا یہاں بھی مظاہرہ کریں اور غصہ کئے بغیر اور پیشانی پر شکن لائے بغیر دینی جذبہ سے خدمت کریں۔انہوں رضاکاروں سے کہا کہ آپ حسن سلیقگی اور بہترکارکردگی کا ایسا مظاہرہ کریں کہ افسران آپ کی مثال دے۔مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ ہمیں حکومت کا بھی تعاون مل رہا ہے آج کی میٹنگ میں سرکاری افسران کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے۔پروگرام کا آغاز مولانا عالم قاسمی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نظامت کے فرائض مفتی وصی احمد قاسمی نائب قاضی امارت شرعیہ نے انجام دیا۔اس موقع پر سنی وقف بورڈ کے سی ای او نوشاد احمد۔حج کمیٹی کے سی ای او راشد حسین۔مولانا شبلی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ۔ہماراسماج کے ایڈیٹر خالد انور۔مفتی سہیل اختر قاسمی۔مولانا خلیق نظامی۔مولانا عتیق اللہ قاسمی۔مولانا معین قاسمی بھی موجود تھے۔اس تربیتی پروگرام پٹنہ کے مختلف علاقوں اور محلوں سے ڈھائ ہزار رضاکاروں نے شرکت کی اور اعلی افسران سے ٹریننگ لی۔اس موقع پر افسران نے اپنے وسیع تر عملی تحربات کی بنیاد پر بہت سارےان تکنیکی پہلوں اور نکات پر روشنی ڈالی جو بڑے پروگرام کی کامیابی کے لئے ضمانت ہیں۔

2 تبصرے “دین بچاؤ دیش بچاؤ ہونے والے کانفرنس میں نظم ونسق کو بر قرار رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ مستعد

اپنا تبصرہ بھیجیں