برادر عالی قدر مکرمی مولانا ” محمد قمرالزماں ندوی”

اہم پیغام سب کو معلوم ہونا چاہیےدیکھیں اور شیر کریں!

برادر عالی قدر مکرمی !
مولانا “محمد قمرالزماں ندوی ” صاحب احقر کے ان نادیدہ کرم فرماؤں میں ہیں جن کی نوازشیں روز افزوں ہیں اور جن کی رواں تحریریں ہم جیسے کور باطن کے لیے سرمہءبصیرت ہوتی ہیں ۔

مولانا محترم نے اپنے “نور چشم “کے تکمیل قرآن کریم کے موقع پر ایک تقریب سعید کی مزدہء جاں بخش سنائی تھی،بروقت تحسین وتبریک میرا اخلاقی وشرعی فریضہ تھا لیکن کوتاہی ہوئی امید کہ محترمی معاف کریں گے اور بتاخیر ہی سہی تبریک قبول کریں گے ۔

علم وعمل کی توفیق عطا کرنے والی ذات مولانا کی تمام اولادوں کومقبول علم وفن اور کرداروعمل سے آراستہ کرے،انھیں والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور مستقبل میں ملک وملت کے لیے مفید سے مفید تر بنائے اور ہمیشہ بعافیت تمام تسخیر مہر وماہ مبارک کرے،مولانا قارئین سے جن دعا ؤں کے متمنی ہیں اللہ تعالی انھیں بھی قبولیت سے ہم کنار کرے آمین ۔

سراج اکرم ہاشمی افریقہ

برادر عالی قدر مکرمی مولانا ” محمد قمرالزماں ندوی”” ایک تبصرہ

  1. توحید عالم فیضی دہلی نے کہا:

    آمین ثم آمین یارب العالمین
    اللہ حضرت کے عمر میں برکت عطا فرمائے
    اور ان کے اولادوں کو علم نافع عطاء فرمائے آمین ثم آمین

تبصرے بند ہیں