اعلان برائے طلبہ قدیم وجدید دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ

اہم پیغام سب کو معلوم ہونا چاہیےدیکھیں اور شیر کریں!

مادر علمی دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں حسب ہدایت حضرت ناظم صاحب دامت برکاتہم سال تعلیمی ۴۰۔۱۴۳۹ھ مطابق ۱۹۔۲۰۱۸ء میں داخلہ کی حسب ذیل تاریخوں کا اعلان کیا جاتاہے:

(۱) ۱۷ ؍شعبان تا ۱۰؍رمضان ؁۱۴۳۹ھ آن لائن فارم برائےجدید داخلہ nadwa.in پر بھر کر اس کی اصل کاپی ،دستخط نیز متعلق دستاویز کے ساتھ ۱۰؍رمضان تک دفتر اہتمام تعلیمات کوبذریعہ ڈاک یا دستی ارسال کریں ۔ فارم کی فیس ۲۰۰؍روپئے بذریعہ ڈی ڈی بنامNazim Nadwatul Ulama Lucknow یا آن لائن پورٹل جس کا لنکnadwa.in پر دیا گیا ہے، یا براہ راست دفتر اہتمام تعلیمات میں فارم کے ساتھ جمع کرسکتے ہیں۔ فارم کی منظوری کی اطلاع ۲۵؍رمضان تک بذریعہ ایس ایم ایس (SMS) کردی جائے گی۔منظوری کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ہی متعینہ تاریخ میں اپنے اصل کاغذات کے ساتھ دارالعلوم آکر تحریری ٹسٹ میں شریک ہوں۔بصورت دیگر آنے کی زحمت نہ کریں۔

(۲) تعطیل کلاں کے بعددارالعلوم ۱۰؍شوال مطابق ۲۶ جون سہ شنبہ کو کھلے گا۔

(۳) ۲۶تا ۳۰؍جون دارالعلوم کے جمیع قدیم طلبہ کی تجدید داخلہ کی کارروائی ہوگی۔مذکورہ تاریخوں میں قدیم طلبہ بشمول عالیہ رابعہ کامیاب طلبہ وقت پر آکر داخلہ کی کارروائی کرالیں ، اور اپنی رسید کی فوٹوکاپی اپنے نگراں کے سپرد کریں، جو طلبہ وقت پر حاضر ہوکر اپنی کارروائی نہیں کرائیں گے سمجھاجائے گاکہ وہ تجدید داخلہ کے خواہشمند نہیں ہیں اس لئے ہاسٹل کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔

(۴) ۳۰؍جون کو خصوصی درجات اردو میں داخلہ کیلئے تحریری ٹسٹ ہوگا۔اگر آپ کافارم منظور ہوگیا ہے تو متعنیہ تاریخ میں حاضر ہوکر ٹسٹ میں شریک ہوں۔یکم جولائی کو ٹسٹ کے نتائج کا اعلان ہوگا اور کامیاب ہونے والے طلبہ کی کاؤنسلنگ کے بعد داخلہ کی کارروائی شروع ہوجائے گی۔ خصوصی اردو میں داخلہ کےلئے۳؍جولائی آخری تاریخ ہوگی۔حفظ کے جدید طلبہ کے داخلے کی کارروائی بھی انہیں تاریخوں میں ہوگی۔

(۵) یکم جولائی کوعربی درجات (عالیہ ثالثہ ادب، علیا اولی ادب، السنۃ الاولی تا السنۃ الرابعۃ)کے جدید داخلہ کےلئے تحریری ٹسٹ ہوگا۔ اگر آپ کافارم منظور ہوگیا ہے تو متعنیہ تاریخ میں حاضر ہوکر ٹسٹ میں شریک ہوں۔۲؍ جولائی کو ٹسٹ کے نتائج کا اعلان ہوگا اور کامیاب ہونے والے طلبہ کی کاؤنسلنگ کے بعد داخلہ کی کارروائی شروع ہوجائے گی۔ عربی درجات میں داخلہ کیلئے۴؍جولائی آخری تاریخ ہوگی۔ طلبہ یکم جولائی کی صبح تک آجائیں، اس سے پہلے آنا مفید نہیں ہے۔

(۶) یکم جولائی تا ۴؍جولائی مدارس ملحقہ کے کامیاب طلبہ بشمول عالیہ رابعہ ملحقہ کے داخلہ کی کارروائی کی جائے گی۔متعینہ تاریخ سے قبل دارالعلوم آنے کی ہرگز زحمت نہ کریں۔

(۷) ۲۶؍جون تا ۳۰؍جون تدریب افتاء، صحافت والسنہ، المعھد العالی للدعوۃ والفکر الاسلامی میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ اپنی درخواست دفتر اہتمام تعلیمات میں جمع کریں۔

(۸) ؁۱۴۳۹ھ کا ضمنی امتحان ۳؍تا۵؍جولائی ہوگا۔

نوٹ:۔ کاونسلنگ کے وقت تمام طلبہ کےلئے ضروری کاغذات مثلا مارکشیٹ ، تاریخ پیدائش کا تصدیق نامہ، ٹی سی اور صحت سرٹیفکیٹ وغیرہ کی اصل کاپی ساتھ لانا ضروری ہوگا ورنہ داخلہ کی کارروائی نہ ہوسکے گی۔ھاسٹل میں مقیم طلبہ کے لئے ملٹی میڈیا موبائل ، لیپ ٹاپ،سائیکل ، یا موٹر سائیکل رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔حسب اعلان تاریخوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنے داخلہ کی کارروائی کے لئے دارالعلوم حاضر ہوں ۔پہلے یا بعد میں آنے پر کارروائی نہ ہوسکے گی۔ امسال طلبہ کی اوسط حاضری ۸۰ فیصد مطلوب ہوگی ،بصورت دیگر امتحان سالانہ میں شرکت کی اجازت نہ ہوگی اور اس سلسلہ میں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔داخلہ کے وقت غیر مستطیع طلبہ ۵۰۰روپے اورمستطیع طلبہ ،داخلہ فیس مع ایک ماہ کی خوراکی فیس وزرضمانت ۲۵۰۰ روپے بذریعہ ڈرافٹ Nazim Nadwatul Ulama Lucknow یا آن لائن پورٹل کے ذریعہ جس کا لنک nadwa.in پر دیا گیا ہےیا دفترمالیات میں رسید کٹاکر جمع کریں۔